نواز شریف کو پانامہ لیکس کے سوالوں کا ہر صورت جواب دینا ہوگا، وزیر اعظم کی تلاشی ہو کر رہے گی، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،اپنے آپ کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے والے آج قانون کی گرفت میں ایسے آئے ہیں کہ انہیں قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا

ْمسلم لیگ ق کے سینئر راہنما و سابق وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اپریل 2017 23:27

نواز شریف کو پانامہ لیکس کے سوالوں کا ہر صورت جواب دینا ہوگا، وزیر اعظم ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما و سابق وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پانامہ لیکس کے سوالوں کا ہر صورت جواب دینا ہوگا اور ان کی تلاشی ہو کر رہے گی۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔اپنے آپ کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے والے آج قانون کی گرفت میں ایسے آئے ہیں کہ انہیں قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الٰہی نے منگل کو صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد میاں نواز شریف کا وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ ان کو چاہئے تھا کہ فیصلہ آنے کے بعد خود ہی مستعفی ہو جاتے ۔ خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا دعوی کرنے والے آج مختلف ہتھکنڈوں سے آئین و قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جواب ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے بیس کروڑ عوام میاں نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ان کے وزیراتنے ڈھیٹ ہیں کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی طرف سے ان کے خلاف ریمارکس آنے کے باوجود جشن منارہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں تاکہ احتساب میں اثر انداز نہ ہو سکیں۔ عوام کو جلد کرپٹ اور کرپشن زدہ حکومت سے نجات مل جائے گی اور بیس کروڑ عوام سکھ کا سانس لیں گے۔