توہین رسالت قانون پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں فساد پھیل رہا ہے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

ملک میں آئندہ الیکشن سابق مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے قبل از وقت انتخابات ممکن نہیں اگلاسال الیکشن کا سال ہے، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 25 اپریل 2017 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہاہے کہ توہین رسالت قانون پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں فساد پھیل رہا ہے مشال خان کو میں تو کیا کوئی بھی جسٹیفائی نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ توہین رسالت قانون ملک میں فساد کو روکنے کی چیک پوسٹ ہے ملک میں آئندہ الیکشن سابق مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے قبل از وقت انتخابات ممکن نہیں اگلاسال الیکشن کا سال ہے میاں نواز شریف ابھی پانامہ کیس سے مکمل طور پر بری نہیں ہوئے ابھی تو انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ بھا رتی جاسوس کلبھوشن کو سزا ملنی چاہیئے بھا رت اس کی سزا پر بلا جواز واویلا بند کرے انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے جو الزامات لگائے گئے تھے 56 گواہوں کو پیش کرنے کے باوجود ان کو ثابت نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ نسے عدالت کو مججھے بری کرنا پڑا انہون نے کہا کہ روز روز کے دھرنوں نے عمران خان کی مقبولیت کم کر دی ہے وہ اب یہ دھرنوں کی سیاست ختم کریں۔

#