وٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 20:52

وٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) وٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور موبائل ایپ وٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ وٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے یہ سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ اس سہولت کے تحت آئی فون صارفین اپنے موبائل میں موجود سری کی فیچر کی مدد سے اب اپنے وٹس ایپ پیغامات کو سن بھی سکیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس وٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے متعارف کروائی گئی سہولت کے ذریعے صارفین سری کی مدد سے نہ صرف وٹس ایپ کالز کر سکتے تھے بلکہ پیغامات بھی بھیج سکتے تھے۔ اب آئی فون صارفین سری کی مدد سے اپنے دوست احباب کو پیغامات بھیج بھی سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ سہولت آئی او ایس کے 10.3 اور اس کے بعد کے ورژن کیلئے ہی دستیاب ہے۔ اس سے پرانے آئی او ایس ورژنز پر یہ سہولت میسر نہیں ہو گی۔ وٹس ایپ کے 2 سٹیپ ویریفیکیشن، گروپ انفو، کانٹیکٹ انفو اور کالز سمیت دیگر فیچرز میں بھی کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :