شردھاکپور بیڈ منٹن چمپیئن سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی

بدھ 26 اپریل 2017 12:39

شردھاکپور بیڈ منٹن چمپیئن سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھاکپور بھارتی بیڈ منٹن چمپیئن سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی ۔فلم کے ہدایتکار امول کپتا ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کل شردھا کپور دائود ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم "حسینہ "میں کام کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ دنیا کی نمبر ون بیڈ منٹن کھلاڑی کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی اور وہ بہت خوش ہیں کہ اس فلم میں سائنا کا کردار ادا کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :