یوکرائن نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی

ْیوکرائن کے فیصلے کے بعد روس نے 30لاکھ گھروں اورکاروباری مراکز کو بجلی دینے کا اعلان کردیا

بدھ 26 اپریل 2017 13:41

یوکرائن نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) یوکرائن نے ملک کے مشرقی حصے کے اٴْن علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے، جو باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ اس کی وجہ بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائن کے اس فیصلے کے بعد روس نے باغیوں کے قبضے والے ایک شہر لوہانسک کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف کے مطابق ماسکو تین ملین افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی فراہم کرے گا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سلسلہ کب شروع ہو گا۔ بعض اطلاعات کے مطابق بجلی کی فراہمی کا آغاز ہو بھی چکا ہے

متعلقہ عنوان :