یوکرائن نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی

بدھ 26 اپریل 2017 14:27

یوکرائن نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) یوکرائن نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن نے ملک کے مشرقی حصے کے ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے، جو باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ اس کی وجہ بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائن کے اس فیصلے کے بعد روس نے باغیوں کے قبضے والے ایک شہر لوہانسک کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف کے مطابق ماسکو تین ملین افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی فراہم کرے گا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سلسلہ کب شروع ہو گا۔ بعض اطلاعات کے مطابق بجلی کی فراہمی کا آغاز ہو بھی چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :