آپ کی داڑھی میں سفید بال نہیں ہی ‘ رمیز راجہ کا مصباح الحق سے سوال

مارکیٹ میں کلر دستیاب ہیں ، داڑھی کے سفید بالوں پر کلر لگاتا ہوں،مصباح کے جواب پر فضا قہقوں سے گونج اٹھی

بدھ 26 اپریل 2017 18:01

آپ کی داڑھی میں سفید بال نہیں ہی ‘ رمیز راجہ کا مصباح الحق سے سوال
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے شاندار کامیابی کے بعد رمیز راجہ نے مصباح الحق سے داڑھی کے بال کالے ہونے کے حوالے سے سوال کیا تو کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ رمیز راجہ بھی بے اختیار ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے مصباح الحق سے سوال کیا کہ آپ کی داڑھی میں کالے بال ہی ہیں ،ایک بھی بال سفید نظر نہیں آرہا،اس سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت سے کلر دستیاب ہیں ،میں داڑھی کے سفید بالوں پر کلر لگاتا ہوں۔انہوں نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور میں دونوں بالوں کو رنگ لگاتے ہیں لیکن ہم دونوں کے رنگ مختلف ہیں اور ہم دونوں ہی اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :