قوم صوبہ میں حیدر خان ہوتی ایک بار پھر وزیر اعلی دیکھنا چاہتی ہے ‘ وہ دوسرا شیر شاہ سوری ہے‘ اپنے دور میں صوبہ بھر میں تعلیمی اور طبی اداروں کا جال بچھایا‘ صوبے کا حقوق عصب کرنے والوں کے ساتھ ا ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خان ذادہ شاہ نواز خان کی بات چیت

بدھ 26 اپریل 2017 20:05

ٹوپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خان ذادہ شاہ نواز خان نے کہا ہے کہ قوم صوبہ میں حیدر خان ہوتی ایک بار پھر وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہے ۔ وہ دوسرا شیر شاہ سوری ہے۔ اپنے دور میں صوبہ بھر میں تعلیمی اور طبی اداروں کا جال بچھایا۔ صوبے کا حقوق عصب کرنے والوں کے ساتھ ا ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اے این پی تحصیل ٹوپی کے رہنما اور ممتاز سماجی شحصیت خانزادہ شاہ نواز خان نے کہا کہ حیدر خان ہوتی نے اپنی دور حکومت میں سکولز ، کالجز کی تعمیر اور اپگریڈیشن، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس صوابی، باچا خان میڈیکل کمپلیکس اور اس طرح دیگر ترقیاتی کاموں کا جال پھیلاکر صوبہ کے محرومیوں کا خاتمہ کیا ۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر صوبہ کو سو سال پیچھے دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے انتحابات میں اے این پی کو ایک منظم سازش کے تحت انتحابی عمل سے دور رکھا گیا۔ اس بار ایسی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :