خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 19:53

خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی دہشت گردوں ..
خیبرایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ پاک فضائیہ کی کاروائی کے نتیجے میں 5 خطرناک دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کیخلاف پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی یہ پہلی فضائی کاروائی ہے۔ اس کاروائی میں دہشت گردوں کی اکثریتی پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔