اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزیر سیفران لیٖفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات

افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف

جمعرات 27 اپریل 2017 11:26

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزیر سیفران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لئے ہائی کمشنر نے کئی عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے پاکستان کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ٹرکس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر سیفران لیٖفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان امید کرتا ہے کہ تمام پناہ گزین اس سال کے آخر تک اپنے وطن واپس چلے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے افغانستان میں سازگار ماحول سے ان کی وطن واپسی کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔