اسرائیلی حکومت کی دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کی تصدیق

جمعرات 27 اپریل 2017 14:59

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو علی الصبح شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹیلی جنس کے وزیر یزرائیل کاٹزنے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی کی خفیہ اطلاعات ملنے پر اس منتقلی کو روکنے کیلئے کیا گیا اور اس میں ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کیلئے ایران کی طرف سے دیا گیا اسلحہ رکھا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی پالیسی اور قانون کے عین مطابق تھا اور ان کا ملک حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مزید ایسے اقدامات کرے گا ۔ ادھر حزب اللہ سے وابستہ المنار نیوز ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ہوئے دریں اثناء دارالحکومت کے المازہ علاقے میں ایک فوجی ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :