سکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں داخل ہونے والے دہشتگردوں پر بمباری ،ْ متعدد ہلاک ،ْ کئی فرار

دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ،ْدہشت ردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

جمعرات 27 اپریل 2017 15:12

سکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں داخل ہونے والے دہشتگردوں پر بمباری ..
خیبرایجنسی/شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستانی علاقے خیبر ایجنسی میں داخل ہونے والے دہشت گردوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار سے پاکستانی حدود خیبرایجنسی میں داخل ہونے والے دہشت گردوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ،ْ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد واپس افغان صوبے ننگرہار فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے غاروں میں چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ پکڑ لیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اسلحہ وادی زنگوٹئی میں 2 غاروں کے اندر چھپایا تھا جس میں 275 راکٹ اور بھاری اسلحہ کے سینکڑوں راؤنڈ شامل ہیں ،ْ ایک غار کے اندر مخصوص حالات میں چھپنے کا خاص انتظام اور مہارت سے محفوظ ٹھکانہ بھی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :