چین کی جنوبی کوریا میں امریکی تھاڈ نظام کے قیام پر جوابی کاروائی

جدید ہتھیاروں کے تجربات اور فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان ،علاقائی توازن اور استحکام کو مجروح کرنیوالے امریکی اینٹی میزائل دفاعی نظام کے خلاف ہیں ، چینی وزارت دفاع

جمعرات 27 اپریل 2017 16:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) چین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکی اینٹی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے جواب میں جدید ہتھیاروں کے تجربات اور فوجی مشقیں جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں جنوبی کوریا میں امریکی اینٹی میزائل دفاعی نظام کے جواب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ چین قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کے لیے فوجی مشقیں جدید ہتھیاروں اور آلات کے تجربات جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا چین حقیقی طور پر علاقائی توازن اور استحکام کو مجروح کرنیوالے امریکی اینٹی میزائل دفاعی نظام کے خلاف ہے ۔ یاد رہے چینی وزارت دفاع کا بیان جنوبی کوریا میں ہائی انچائی والے امریکی تھاڈ نظام کے قیام کے بعد آیا ہے جس میں ریڈار اور موبائل لانچر سمیت دیگر عناصر شامل ہیں اور یہ بدھ کے روز جنوبی کوریا کی کاونٹی سیونگجو میں تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :