ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

جمعرات 27 اپریل 2017 17:02

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس او ر اور بلیو ایریا میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا نے والے ملزم سکندر کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادہشتگردی عدالت میں ہونا تھی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر تے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 9 مئی کو مقرر کر دی گئی ہے ۔اسی طرح سکندر فائرنگ کیس کا فیصلہ بھی موخر کر دیا گیا ہے۔