حمید کھتری کرکٹ، معین خان اکیڈمی نے شمیل سی سی کو شکست پر مجبور کر دیا

جمعرات 27 اپریل 2017 17:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) معین خان اکیڈمی نے شمیل سی سی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرا عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ فاتح ٹیم کے تیمور علی، عثمان بابر اور صدیق کاکڑ کی عمدہ بیٹنگ اور عدیل سعید کے 3 شکار۔ عمر خیام کی نصف سنچری اور 2 وکٹیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

کے سی سی اے زون3 کے زیر اہتمام معین خان اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے گئے مقابلے میں شمیل سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 37.3 اوورز میں 192 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عمر خیام نے شاندار اننگز کھیلی اور 7 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ امیر اختر کے 33 رنز میں 5 چوکے شامل تھے۔ عدیل سعید کو 25 رنز پر 3 اور عدنان اسلم نے 26 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

(جاری ہے)

معین خان اکیڈمی کی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 36.4 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا گیا، جبکہ 7 وکٹوں پر 196رنز بنائے گئے۔ تیمور علی نے 33 رنز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بابر علی کے 28 رنز میں 3 چوکے شامل جبکہ صدیق کاکٹر نے 27 رنز کی باری 3 چوکوں کی مدد سے کھیلی۔ محمد الیاس نے 35 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ عمر خیام کو 34 رنز پر 2 وکٹ ملے۔ ایمپائرز محمد عامر اور مرتضیٰ محمود تھے۔

متعلقہ عنوان :