حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کے حوالہ سے دائر کیس کی سماعت11مئی تک ملتوی

جمعرات 27 اپریل 2017 21:02

حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کے حوالہ سے دائر کیس کی سماعت11مئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) لاہورہائی کورٹ نے جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کے حوالہ سے دائر کیس کی سماعت11مئی تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو جسٹس صداقت علی خاں کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے وکلاء کو مزید بحث جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جماعةالدعوة کے قائدین کو محض بیرونی دبائو پر نظربند رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا آئین ہر شہری کو آزاد رہنے کا حق دیتا ہے لہٰذا حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی ختم کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ میں حافظ محمد سعید سمیت پانچ رہنمائوںجن میں پروفیسر ظفر اقبال، مفتی عبدالرحمن عابد، عبداللہ عبید اور قاضی کاشف نیازشامل ہیں‘ کی طرف سے اپنی نظربندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔حافظ محمد سعید کیس کی سماعت کے دوران جماعةالدعوة کے رہنمائوں سمیت وکلاء ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :