آئی پی ایل 2017ئ ، دہلی ڈیئر ڈیولز نے مارلون سیموئلز کی خدمات حاصل کر لیں

جمعرات 27 اپریل 2017 21:25

آئی پی ایل 2017ئ ، دہلی ڈیئر ڈیولز نے مارلون سیموئلز کی خدمات حاصل کر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ویسٹ انڈین آل رائونڈر مارلون سیموئلز کی خدمات حاصل کر لیں، دہلی نے زخمی جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے متبادل کے طور پر سیموئلز سے معاہدہ کیا ہے، توقع ہے کہ سیموئلز 29 اپریل کو بھارت میں فرنچائز کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی کوک نے انگلی کی انجری کے باعث آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ سیموئلز کو آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک صرف ایک فرنچائز پونے واریرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اب وہ چار برس بعد دوبارہ آئی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دہلی فرنچائز حکام نے کہا کہ سیموئلز ٹی ٹونٹی کے باصلاحیت بلے باز ہیں ان سے معاہدہ باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :