اسرائیل کا دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ

اسرائیل کے میزائل حملے میں فیول ٹینک اور ویئر ہاؤس کو نقصان پہنچا ہے، شامی میڈیا حملے میں اس فوجی اڈے میں واقع حزب اللہ کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے،شام میں پناہ گزینوں کی بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک ہوئے ، حکومت مخالف باغی

جمعرات 27 اپریل 2017 21:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) شام کے ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی اڈے پر اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے میں فیول ٹینک اور ویئر ہاؤس کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم حکومت مخالف باغیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے میں اس فوجی اڈے میں واقع حزب اللہ کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے۔

شام میں پناہ گزینوں کی بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاکدوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر اسرائیل کاٹز نے کہا کہ دمشق کے قریب ہونے والا حملہ اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے 'اسرائیل کی حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔'وزیر نے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے اس حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اسرائیل کو جب ضرورت ہو گی وہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ یہ 'انتہائی زور دار دھماکہ تھا جو دمشق میں سنا جا سکتا ہی'۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ لگ گئی تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔لبنان کی شیعہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے المنار ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی ہو سکتی ہے۔المنار ٹی وی کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔۔