وزیر دفاع خواجہ آصف کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعرات 27 اپریل 2017 21:27

اسلام آباد، ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ روس ایک اہم ملک ہے اور پاکستان کثیر الجہتی دنیا میں ترقی کی مثبت حکومت عملی میں اس کی بڑھتی ہوئی قوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں روس کے کردار کو پاکستان تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے بیان کیاکہ عسکری تکنیکی تعاون کامعاہدہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روسی نیوی کی پاکستان نیوی کے ساتھ مشقوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ۔