مولانا سمیع الحق نے جے یو آئی (س) کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس 3 مئی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

جمعرات 27 اپریل 2017 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 3 مئی کو اسلام آباد میں امیر مرکزیہ مولانا سمیع الحق کی زیرصدارت ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر جمعیت علماء اسلام آئندہ کا لائحہ عمل طے کرئے گی ،اجلاس میںمولانا پیر سیف الرحمن درخواستی، مولانا بشیراحمد شاد ،مولاناحامدالحق حقانی ، مولانا عبدالرئوف فارقی، ،مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولاناعبدالخالق ہزاروی،مولانا محمدعاصم مخدوم،علامہ ظہیر الدین بابرسمیت مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں کے امراء اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :