Live Updates

اسلام آباد کا جلسہ گلے سڑے نظام کی جڑیں اکھاڑ پھینکے گا، حلیم عادل شیخ

شریف برادران اور پیپلزپارٹی والوں کا عوام سے کوئی واسطہ نہیں ،بلاول ہائوس اور جاتی عمرہ کے مکینوں سے چھٹکارے کا وقت قریب آچکاہے، رہنما تحریک انصاف ہم نے پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ کچھ عرصہ کی چھٹی کی بعد پرویز رشید ڈان لیکس کیس میں بے قصور ثابت کردیئے جائینگے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 23:44

اسلام آباد کا جلسہ گلے سڑے نظام کی جڑیں اکھاڑ پھینکے گا، حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اسلام آباد کا جلسہ گلے سڑے نظام کی جڑیں اکھاڑ پھینکے گا،شریف برادران اور پیپلزپارٹی والوں کا عوام سے کوئی واسطہ نہیں ہے ،بلاول ہائوس اور جاتی عمرہ کے مکینوں سے چھٹکارے کا وقت قریب آچکاہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جلسے میں روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران اس وقت یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس بار بچ نکلنے میں کامیاب ہوجائینگے جس بے شرمی کے ساتھ ان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلارہے تھے اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ نواز لیگ کے رہنما نہ صرف شعور سے عاری سیاستدان ہیں بلکہ ان کو کسی بھی قسم کی بے عزتی سے بھی ڈر نہیں لگتاہے ، انہوںنے ڈان لیکس کے معاملے پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ کچھ عرصہ کی چھٹی کی بعد پرویز رشید بے قصور ثابت کردیئے جائینگے ،ان لوگوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں بھی یہ ہی کھیل کھیلا تھا،جو بعد میں وقتی طورپر فارغ کیئے گئے وزرا کی باعزت واپسی پر اختتام پزیر ہوا،شریف برادران نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالیں ہیں ان کا ثانی پی پی کے سوا کسی جماعت میں نہیں مل سکتا انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا سندھ میں دو روزہ دورہ بہت کامیاب رہاہے لوگ سندھ سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جلسے میں شرکت کرینگے، سندھ کی عوام نے دل کھول کر ہمیں عزت بخشی ہے ان کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ انہیں اب اس بات کا یقین ہوچکاہے کہ چیئرمین عمران خان ہی ان کے اصل رہنما ہیں اور وہ ہی انہیں شریفوں اور زرادریوں کے عتاب سے نجات دلاسکتے ہیں۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات