ہماری جماعت کا کسی گروہ سے کوئی ٹکرائو نہیں ،ہماری جدوجہدعوام کی خوشحالی وبنیادی، سیاسی، معاشی حقوق کیلئے ہے ،مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںکہ رجعت پسند قوتیں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکیں مشال خان کی شہادت نے ملکی سیاست کو نئی توانائی بخشی ہے

نیشنل پارٹی صدر و وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کا تقریب سے خطاب

جمعرات 27 اپریل 2017 23:56

کراچی /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ ہماری جماعت کا کسی گروہ یا کسی جماعت سے کوئی ٹکرائو نہیں ہے بلکہ ہماری جدوجہد عوام کی خوشحالی اور ان کے بنیادی، سیاسی، معاشی حقوق کیلئے ہے ،مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رجعت پسند قوتیں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکیں گے ،مشال خان کی شہادت نے ملکی سیاست کو نئی توانائی بخشی ہے۔

وہ جمعرات کو نیشنل پارٹی لیاری کے دوستوں کی شاندار کارکردگی پر ان کے اعزاز میں پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اس اعزازی پارٹی میں مرکزی نائب صدر انجینئر حمید بلوچ ، نیشنل پارٹی (سندھ ) وحدت کے صدر رمضان میمن ، نائب صدر حبیب بلوچ ، سیکریٹری انفارمیشن رئوف بلوچ ، ممبر سینٹرل کمیٹی مجید ساجدی، لیاری کے آرگنائزر آفتاب اختر ، عبدالخالق زدران ، اختر بلوچ ، نیشنل پارٹی لیاری کے ڈپٹی آرگنائزر شعیب بلوچ اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے میر حاصل خان بزنجو ، انجینئر حمید بلوچ ، رمضان میمن ، حبیب بلوچ، آفتاب اختر، اختر بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں لیاری کا ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے لیکن کچھ عرصے سے یہاں کی اسٹیبلشمنٹ نے لیاری میں برادر کشی ، سیاسی کارکنوں اور بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ۔ انہوں نے نیشنل پارٹی لیاری کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لیاری میں آفس اور جلسہ منعقد کروایا ہے ۔

مشال خان کی شہادت پر کراچی پریس کلب اور لیاری میں مظاہرے کرائے ۔ انہوں نے اس امید کا اضہار کیا کہ لیاری کے دوست نیشنل پارٹی کو کراچی اوربالخصوص لیاری میں منظم کریں گے اور نیشنل پارٹی کی صفوں میں یہاں کے محنت کش ،طلباء، خواتین، جمہوریت پسند اور قوم دوست قوتوں کو نیشنل پارٹی میں شامل کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا کسی گروہ یا کسی جماعت سے کوئی ٹکرائو نہیں ہے بلکہ ہماری جدوجہد عوام کی خوشحالی اور ان کے بنیادی، سیاسی، معاشی حقوق کیلئے ہے ۔

مقررین نے لیاری کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے جنرل انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کوبھاری اکژیت سے کامیاب کروائیں۔ انہوں نے مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رجعت پسند قوتیں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکیں گے بلکہ مشال خان کی شہادت نے ملکی سیاست کو نئی توانائی بخشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے مسائل پر 6 مئی کولیاری میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تفصیلات جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :