ماسکو میںمظاہرے کا مجوزہ منصوبہ غیرقانونی ہے، کریملن

جمعہ 28 اپریل 2017 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) روسی حکومت نے کہا ہے کہ (آج)ہفتہ کو ماسکو میں مجوزہ مظاہرے کا منصوبہ غیرقانونی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے اس مظاہرے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔ روسی صدر پوٹن کے ناقد میخائیل خودورکوفسکی کی اوپن رشیا فاؤنڈئشن نے اس مظاہرے کی کال دی ہے۔ روس میں آئندہ برس صدارتی انتخاب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کی طرف سے اس احتجاج کی کوشش دراصل صدر پیوٹن پر دباؤ بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :