جاپانی وزیر اعظم کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

جمعہ 28 اپریل 2017 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سے ملاقات کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کے باوجود دونوں ممالک سیاسی اور تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پیوٹن نے جاپان کا دورہ کیا تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں بہتری کا باعث قرار دیا گیا تھا۔ تب روسی حکومت نے جاپان کے ساتھ متعدد سمجھوتوں کو حتمی شکل بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :