یوکرائن کے چھوٹے شہروں کا شاہراہ ریشم منصوبہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

یوکرائن کی دو تنظیموں کے 351 شہروں نے اس سلسلے میں ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

یوکرائن کے چھوٹے شہروں کا شاہراہ ریشم منصوبہ میں شامل ہونے کا فیصلہ
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) یوکرائن کے چھوٹے شہروں کی ایسوسی ایشن جس میں یوکرائن کے 351چھوٹے شہر شامل ہیں سلک روڈ شہری اتحاد میں شامل ہونے کے لئے ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ، اس قرارداد پر دستخط چین یوکرائن ثقافتی تبادلے کے ہفتے کے دوران کیف میں کئے گئے ، وو بی زیو کو سلک روڈ شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور پاول کو زے ریو یوکرائن کے چھوٹے شہروں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں ، یادداشت پر دستخط کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں خطاب کرتے ہوئے کوزے ریو نے توقع ظاہر کی کہ دونوں تنظیمیں چین اور یوکرائن کے لوگوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی ، یوکرائن کے چھوٹے شہروں کی ایسوسی ایشن شاہراہ ریشم کے بنیادی ڈھانچے میں حصہ بننے میں دلچسپی رکھتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ یہ دورویہ ٹریفک کیلئے تعمیر کی جائے ۔

(جاری ہے)

وو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلک روڈ شہری اتحاد شاہراہ ریشم کے ساتھ منسلک ہونے پر مسرت کا اظہار کرتا ہے اور اسے توقع ہے کہ اس سے انہیں بھرپور تعاون اور فوائد حاصل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :