داعش نے قدیم عراقی شہر میں دو ہزار سال قدیم نوادرات کو تباہ کر دیا
حضر یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے اور اسے عراق کی آثار قدیمہ کا زیور سمجھا جاتا ہے
جمعہ 28 اپریل 2017 14:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قدیم سلطنت کے کھنڈرات کی دیواروں میں سوراخ ہیں اور انہیں کھرچ دیا گیا ہے۔
پی ایم ایف نے تین ہفتوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد موصل کے جنوب مغرب میں واقع اس تاریخی شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔تاریخی طور پر اس قدیم شہر کو حضر کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ شہر یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل ہے اور اسے عراق کی آثار قدیمہ کا زیور سمجھا جاتا ہے۔اسے پہلی عرب سلطنت کا دارالحکومت بھی خیال کیا جاتا ہے یہ وسیع قلعہ بند شہر دو یا تین قبل مسیح میں قائم کیا گیا تھا۔اس قدیم ورثہ کو کئی دہائیوں تک بالکل نہیں چھیڑا گیا تھا لیکن اپریل 2015 میں داعش نے اس پر کنٹرول حاصل کر کے اس کے نوادرات کو تباہ کرنا شروع کر دیا تھا۔اس پر قبضے کے بعد داعش کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک وڈیو میں داعش کے جنگجوں کو ہتھوڑوں کے ساتھ مجسموں کو توڑتے اور قدیم دیواروں پر آویزاں تصاویر اور نوادرات کو رائفلوں کے ساتھ تباہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے اس تباہی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے خطے کے سیاسی و مذہبی راہنماں پر اس کا نوٹس لینے پر زور دیا ہے۔پی ایم ایف کا کہنا ہے کہ داعش نے ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اس قدیم مقام کے مشرقی دروازوں پر بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں۔ انجینئرز پر مشتمل ٹیمیں یہاں پر نصب بارودی سرنگیں صاف کرنے کے بعد عراق کے آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہاں ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کی اجازت دیں گے۔شدت پسند گروپ داعش نے 2014 کے وسط سے عراق و شام میں قدیم کھنڈر اور مذہبی تاریخی عمارتوں کو اس لیے تباہ کر دیا کیونکہ وہ انہیں مذہبی طور پر جائز خیال نہیں کرتے ہیں۔عراق کی قدیم ورثہ سے متعلق تنظیم کے صدر سرمد علوان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قدیم مقامات کو پہنچنے والا نقصان کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابتدائی جائزہ کے مطابق حضر شہر کو پہنچنے والا نقصان تکلیف دہ ہے۔انھوں نے کہا کہ "حضر کے نوادرات کو پہنچنے والا نقصان عراق اور بین الاقوامی برادری کے لیے بہت زیادہ ہے۔"متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.