ماسکو میں’اوپن رشیا فاؤنڈیشن‘ کے دفاتر پر چھاپے

جمعہ 28 اپریل 2017 15:27

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) روسی پولیس نے جمہوریت نواز تحریک ’اوپن رشیا فاؤنڈیشن‘ کے ماسکو میں واقع دفاتر کی تلاشی لی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تحریک کو اپوزیشن رہنما میخائیل خوردو کوفسکی فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کے روز ماسکو میں حکومت کے خلاف ایک بڑے مظاہرے کی کال بھی جاری کی ہے۔ تاہم کریملن نے خبردار کیا ہے کہ اس مظاہرے کی اجازت نہیں لی گئی ہے اور اگر لوگ غیر قانونی طور پر جمع ہونے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :