دوہری شہریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کا علم نہیں تھا،سینیٹر رحمن ملک

ٹی وی چینلز کے ذریعے معلوم ہو میری آج سندھ ہائیکورٹ میں کوئی سماعت تھی،وکیل کو رجسٹرار سے رابطے کا کہا ہے ،سابق وزیر داخلہ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے خلاف دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سماعت کے حوالے سے مجھے اور میرے وکیل کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ایک بیان میں رحمن ملک نے کہا کہ مجھے دوہری شہریت کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کا علم نہیں تھا۔

ٹی وی چینلز کے ذریعے معلوم ہوا کہ میری آج سندھ ہائی کورٹ میں کوئی سماعت تھی۔انہوںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے جب بلایا ہے حاضر ہوا ہوں۔آج کی سماعت کا کوئی نوٹس نہ مجھے نہ میرے وکیل کو موصول ہوئی ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ سیشن کورٹ نے دو سالہ طویل سماعتوں کیبعد میرے حق میں فیصلہ دیا ہے، یکطرفہ نہیں۔ اپنے وکیل کو فوری طور پر سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے رابطے کا کہا ہے۔