صباء قمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کا اعلان کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) اداکارہ صباء قمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کر دیا ،ْ فلم کو نجی ٹی وی چینل’’اردو ون ‘‘پروڈیوس کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صباء قمر نے مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھر لی ہے ، فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کا اپنا بھائی قتل کر دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

صباء قمر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں کام کریں گی تاہم انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ۔انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس سے اس بات کا واضح اشعارہ مل رہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کس قسم کا رول کرنے والی ہیں ۔انہوں نے اپنی گردن پر بنے ٹیٹو کی تصویر بھی شیئر کی جو قندیل بلوچ کی گردن پر بنے ٹیٹو سے مشابہت رکھتا ہے ۔صباء قمر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردار کیساتھ انصاف کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :