چیچہ وطنی، پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار شخص کو گرفتار ،بلا لائسنس پیٹرول بیچنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 28 اپریل 2017 18:48

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کر لیااور بلا لائسنس پیٹرول بیچنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں 88/12-Lپولیس تھانہ اوکانوالہ نے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ گولیاں رکھنے پر محمد ارشد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نواحی گائوں 162/9-Lاور174/9-Lمیں غیر قانونی طور پر اور بغیر لائسنس کے پٹرول بیچنے پر پولیس تھانہ غازی آباد نے سبطین اور محمد شہباز کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :