آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فا ٹاسمیت پورے ملک میں امن قائم ہواہے،گورنراقبال ظفرجھگڑا
جمعہ 28 اپریل 2017 20:16
(جاری ہے)
یہ فیسٹیول یکم مئی تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں 30 مختلف کھیلوں میںفاٹابھرکے 1894 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
گورنرنے کہاکہ حکومت فاٹا میں صحت اورتعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ پربھی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں خیبرایجنسی کی تحصیل تیراہ ، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سپورٹس سٹیڈیم قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں فلڈلائٹس کی منظوری بھی دی۔ گورنرنے کہاکہ فاٹاسرزمین پرتاریخ میں پہلی دفعہ اپنی نوعیت کے اس میگاایونٹ کاانعقاد کیاجارہاہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان قو م کامستقبل اورمعمارہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹاکے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور ان کی خواہش ہے کہ قبائلی نوجوانوںکو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں اور وہ اپنا ہی نہیں ملک و قوم کا نام بھی عالمی سطح پر اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل جب انہوںنے ذمہ داریاں سنبھالیںتو پورے فا ٹا میں نقل مکانی کر نے والے قبائل کا محض 35فیصداپنے آبائی علاقوں کو لوٹے تھے اوراب محض دس فیصد ٹی۔ڈی۔پیز کی واپسی باقی ہے اورتوقع ظاہر کی کہ باقی ماندہ ٹی ڈی پیز بھی بہت جلد اپنے گھروں کو لوٹ جا ئیں گے۔ انہو ںنے کہاکہ فا ٹا کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئی نگرانی کا آزادانہ نظام قائم کیاجارہاہے۔ فا ٹا میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے معیشت کے تمام شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فاٹا میں الیکٹرانکس سروس سسٹم قائم کیا جا ئے گا جس کی بدولت ایک ہی چھت تلے تمام شعبوں کے تحت دستیاب سہولتوں کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ گورنرنے اس موقع پر فاٹایوتھ فیسٹیول کی شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباددی ۔ گورنرنے جمعہ کو خیبرکالج آف ڈینٹسٹری کے کانووکیشن میں طلباء وطالبات میںاسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحفیظ اللہ،کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرغلام رسول، فیکلٹی اراکین اورطلباء وطالبات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.