عبد الستار ایدھی جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، میاں افتخار حسین

جمعہ 28 اپریل 2017 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) اے این پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، باچا خان اور عبدالستار ایدھی کا فلسفہ ایک تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے ایدھی سینٹرمیں عبد الستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی سے ملاقات کی اورفیصل ایدھی سے اظہار تعزیت اور عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرسینیٹر شاہی سید اور یونس بونیری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، باچا خان اور عبدالستار ایدھی کا فلسفہ ایک تھا۔دونوں عظیم شخصیات انسانی خدمت اور سادگی کا نمونہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :