سندھ ہائی کورٹ میں سعودی عرب جدہ میں مقیم پاکستانی کے قومی پاسپورٹ کی تجدید کیس کی سماعت

جمعہ 28 اپریل 2017 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں سعودی عرب جدہ میں مقیم پاکستانی شہری الیاس کے قومی پاسپورٹ کی تجدید کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران درخوا ست میں موقف دیا کہ الیاس اور اس کے اہل خانہ دو سال سے پاکستان آنے کے لئے ترس رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ نے پاسپورٹ کی اجراء سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ کے اجراء کے لئے جدہ میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سے رابطہ بھی کیا۔

2015میں الیاس کے پاسپورٹ کی مدت سعودی عرب میں ختم ہوچکی ہے،تجدید کے لیے کونسل خانہ 5ہزار ریال رشوت طلب کررہا ہے۔الیاس کے پاس قومی شناختی کارڈ اور دستاویزات بھی موجود ہیں۔۔ شہری الیاس کی قومی دستاویزات کی نادرا سے تصدیق کے بعد پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت۔عدالت نے شہری الیاس اور ان کے اہلیخانہ کو نادرا میں اصل دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔