جمہوری اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، جاوید ہاشمی

احتساب مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو نا چاہیئے،سینئرسیاستدان

جمعہ 28 اپریل 2017 22:59

جمہوری اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، جاوید ہاشمی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حالات جو بھی ہوں جمہوری اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے جبکہ احتساب مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو نا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایف کے مرکزی نائب صدر عون شاہ سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پرعون شاہ نے کہا کہ وہ این اے 150میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں کو ضرور سیاست میں آگے آنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جے آئی ٹی میں پیش ہونا چاہیئے اور مجھے ایسا مھسوس ہوتا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے بلکہ عدلیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب بھی دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دس ارب کی پیش کش کے الزام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو نی چاہیئے تاہم ہمارے ملک میں الزام تراشی کی سیاست کا جو سلسلہ شروع ہو ا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :