اوگرا کی یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی تجویز

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

اوگرا کی یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی‘ جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ‘وزارت خزانہ 30اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سمری بھجوا دی۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔