موتی بازار، جوتوں کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) موتی بازار میں جوتوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مستی گیٹ موتی بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث جوتوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ زیر تعمیر بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :