پرویز رشید پر متنازعہ خبر رکوانے میں ناکام رہے

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ پر وزیر اعظم ہائوس کے جاری سرکاری اعلامیہ میں سینیٹر پر ویز رشید سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:25

پرویز رشید پر متنازعہ خبر رکوانے میں ناکام رہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ پر وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری کئے گئے سرکاری اعلامیہ میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ‘ رپورٹ میں پرویز رشید پر وہی الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ متنازعہ خبر رکوانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کیلئے وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی طرف سے میڈیا کو جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس میں ڈان اخبار کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی کے خلاف 1973ء کے رولز کے تحت کارروائی کیلئے ہدایت دی گئی ہے ۔ طارق فاطمی کو خارجہ امور کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے تاہم سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے متعلق کوئی بات سرکاری طور پر نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :