میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں لیکن بھارت میں رہنا چاہتا ہوں۔ بھارتی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 14:20

میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں لیکن بھارت میں رہنا چاہتا ہوں۔ بھارتی ائیر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : ائیر انڈیا کی پرواز سے نئی دہلی پہنچنے والے رفیق نامی 39 سالہ پاکستانی مسافر نے دعویٰ کیا کہ وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے لیکن بھارت میں رہنا چاہتا ہے۔ آئی جی آئی ائیر پورٹ پر دبئی سے دہلی آنے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر نے کہا کہ ہیلو میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں لیکن میں مزید یہ کام نہیں کر سکتا اور اب بھارت میں قیام پذیر ہونے کا خواہشمند ہوں۔

محمد احمد شیخ محمد رفیق نے پرواز سے اُترنے کے بعد اپنا پاکستانی پاسپورٹ تھامے ائیر پورٹ کے ہیلپ ڈیسک پر موجود خاتون کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے متعلق کوئی معلومات دینا چاہتا ہے۔ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے مسافر کو گرفتار کر کے خفیہ ایجنسیوں کو اطلاع دے دی۔

(جاری ہے)

39 سالہ محمد رفیق کو نئی دہلی سے کھٹمنڈو جانا تھا لیکن گرفتاری کے باعث وہ اگلی پرواز میں سوار نہیں ہو سکا۔

اور بجائے پرواز کا انتظار کرنے کے محمد رفیق نے ہیلپ ڈیسک کی جانب بڑھ کر یہ سب کہہ ڈالا۔ تفتیش کے دوران محمد رفیق نے کہاکہ اس کا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہے اور اس نے ایک دن کے لیے بھارت میں رہنے کا ارادہ کیا تھا۔ محمدرفیق کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد قومی انٹیلی جنس ایجنسیاں محمد رفیق سے تفتیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :