Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کردیا

معاملے میں ملوث مریم نواز اور پرویز رشید کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، فواد چوہدری ڈان لیکس میں اصل معاملہ خبر کا ہے جس کی اشاعت سے قومی ساکھ اور پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچا،مریم نواز وزیراعظم ہائوس کا میڈیا سیل چلاتی ہیں ،ترجمان

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:25

پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نیوز لیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے میں ملوث مریم نواز اور پرویز رشید کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، انہوں نے یہ مطالبہ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی پر اپنے گفتگو میں کیا،فواد چوہدری نے کہا کہ ڈان لیکس میں اصل معاملہ خبر کا ہے جس کی اشاعت سے قومی ساکھ اور پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچا، سب جانتے ہیں کہ خبر کس کے کہنے پر لیک ہوئی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کمیشن کو اصل مجرموں کا پتہ ہی نہ چل سکا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیراعظم ہاؤس کا میڈیا سیل چلاتی ہیں، وہ اور اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید قومی سلامتی کے منافی خبر شائع کرنے میں ملوث ہیں، دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ قومی تشخص اور پاک فوج کی ساکھ بحال ہو جبکہ آئندہ کسی کو قومی مفاد اور اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی ہمت نہ ہو سکی(وقار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات