وزیراعظم نے اپنی قریبی ساتھی پرویز رشید کو بچانے کی کوشش کی جس پر عسکری قیادت نے برا منایا ہے: کامران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 20:31

وزیراعظم نے اپنی قریبی ساتھی پرویز رشید کو بچانے کی کوشش کی جس پر عسکری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی قریبی ساتھی پرویز رشید کو بچانے کی کوشش کی جس پر عسکری قیادت نے برا منایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر عسکری قیادت پرویز رشید کیخلاف ایکشن چاہتی ہے۔ عسکری قیادت کی رائے میں پرویز رشید اس معاملے کے مرکزی کردار ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعظم نے اس معاملے میں اپنی قریبی ساتھی پرویز رشید کو بچانے کی کوشش کی ہے جس پر عسکری قیادت نے برا منایا ہے۔ عسکری اور سول قیادت کے درمیان اس معاملے کے حوالے سے اتفاق طے پایا تھا کہ طارق فاطمی اور راو تحسین کے علاوہ پرویز رشید کیخلاف بھی بڑی کاروائی کی جائے گی۔ تاہم ہفتے کے روز وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے حکم نامے میں پرویز رشید کا نام نہ ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کے ذریعے اس حکم نامے کو مسترد کر دیا۔ ملاحظہ کیجیے اس تمام معاملے کے حوالے سے کامران خان کا خصوصی تجزیہ:

متعلقہ عنوان :