یاسر شاہ کے پاس وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنےکا ”موقع“ آگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 14:26

یاسر شاہ کے پاس وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنےکا ”موقع“ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2017ئ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے پاس لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

30سالہ یاسر شاہ اب تک 24ٹیسٹ میچز میں 132شکار کرچکے ہیں ، اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری حالیہ سیریز میں مزید 18وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وقار یونس کا کم ترین میچز میں 150ٹیسٹ شکار مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے، سابق فاسٹ باﺅلر نے 1994ءمیں 27میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا جو دنیا میں تیز ترین 150ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کی دوسری بہترین کاوش ہے۔

متعلقہ عنوان :