امریکا اورجنوبی کوریا نے سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں

اتوار 30 اپریل 2017 14:30

امریکا اورجنوبی کوریا نے سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں
سئیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) شمالی کوریا کی دھمکیوں کے باوجود امریکا اورجنوبی کوریا کی افواج نے سالانہ مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزات دفاع نے کہاہے کہ ان مشقوں میں جنوبی کوریا کے 20ہزار اورامریکا کے 10ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ان مشقوں کا اتوار کو باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مشقوں کے علاوہ امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری افواج کی علیحدہ مشقیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :