مائونٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی کوشش میں سوئس کوہ پیما ہلاک

اتوار 30 اپریل 2017 18:00

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) نیپال میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ مائونٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی کوشش میں سوئس کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئس کوہ پیما اولی اشٹیک کوہ پیمائی کے دوران رونما ہونے والے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نیپال میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ مانٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی تیاریوں کے دوران آج اتوار کے روز مانٹ ایورسٹ کے قریب واقع ایک اور پہاڑ مانٹ نوپٹسے پر سیگر گئے تھے۔ نیپالی محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار کمال پرساد پاراجولی نے بتایا کہ گر گئے تھے۔ چالیس سالہ اشٹیک قریب ایک ہزار میٹر کی اونچائی سے گرے۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اولی اشٹیک سن 2012 میں مانٹ ایورسٹ فتح کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :