جیکب آباد، اے پی سی کی جانب سے ہندوپر حملے ،محکمہ ہائی وے میں کرپشن اورسول اسپتال کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 30 اپریل 2017 18:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) اے پی سی کی جانب سے ہندوپر حملے ،محکمہ ہائی وے میں کرپشن اورسول اسپتال کی تباہی کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ شعبان ابڑو،طارق رند، ڈاکٹرعابدسندھی ،شان لاشاری ،صاحب خان چانڈیو کی قیادت میں نکالاگیا جس میں نیشنل پارٹی کے احترام خارانی ،عام انسان تحریک کے زاہد سولنگی ،مجلس وحدت المسلمین کے شاہد جوادی ،ق لیگ کے نثار شاہ ،اے پی ایم ایل کے ظفر مغل ،جساف کے عزیزسیال ،عوامی تحریک کے ایڈوکیٹ جی ایم سومرواور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے روڈ راستے تباہ حال ہیں محکمہ ہائی وے کے افسران رشوت کے عیوض ٹھیکے فروخت کررہے ہیں اورشہر کے روڈ کاغذوں میں تعمیر کرکے فنڈ زہڑپ کیے جارہے ہیں سول اسپتال سے ماہر ڈاکٹر زکا دیہی علاقوں میں تبادلہ کرکے مریضوںکو علاج کی سہولیات سے محروم کیاجارہاہے شہر میںغنڈہ راج ہے ہندو گھروںمیں بھی محفوظ نہیں مسلح افراد اقلیت کے گھروں پرحملہ کررہے ہیں اورپولیس ان کو گرفتار نہیں کرتی جس کے باعث اقلیت نقل مکانی پر مجبورہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ کرپشن میں ملوث ہائی وے افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے سول اسپتال کو بہتر کیاجائے اورہندونوجوان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتارکیاجائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :