چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے بڑے بھائی بارک اللہ انجم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 30 اپریل 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پارٹی کے سرگرم رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے بڑے بھائی بارک اللہ انجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم مولانا معین الدین لکھوی مرحوم کے صاحبزادے اور اوکاڑہ کے ممتاز معالج ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی کے بھی بڑے بھائی تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے علاوہ غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :