مسلم لیگ (ق) ایک حقیقت ہے اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،رانا نور احمد

مسلم لیگ ک قافلے میں روزبروز سیاسی ،سماجی راہنمائوں کی شرکت مسلم لیگ کی مقبولیت کا ثبوت ہے،مسلم لیگ (ق) تحصیل سمبڑیال کے صدر کا بیان

اتوار 30 اپریل 2017 20:10

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) تحصیل سمبڑیال کے صدر رانا نور احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ضلعی ورکرز کنونشن میں صرف چار روز کے نوٹس پر چوہدری پرویز الٰہی کے چاہنے والوں نے جوق در جوق ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے کنونشن کو کامیاب کروا کر ثابت کردیا ہے کہ جو حکمران عوامی فلاح و بہبود کے کام کرتا ہے عوام ان کو یادرکھتے ہیں پارٹیاں بدل بدل کر ذاتی مفاد کو عوامی مفاد کا نام دینے والے سن لیں ،مسلم لیگ (ق) ایک حقیقت ہے اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،مسلم لیگ ک قافلے میں روزبروز سیاسی ،سماجی راہنمائوں کی شرکت مسلم لیگ کی مقبولیت کا ثبوت ہے ،انشاء اللہ آنے والے دنوں میں تحصیل سمبڑیال میں مسلم لیگ (ق) کا ایک شاندار ورکرز کنونشن ہوگا جس سے مرکزی اورصوبائی راہنما خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :