رمضان نشریات: جنید جمشید کی جگہ کس نے لی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 21:37

رمضان نشریات: جنید جمشید کی جگہ کس نے لی؟
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2017ء) اے آر وائی کے مشہور زمانہ پروگرام شان رمضان نشریات میں اس مرتبہ جنید جمشید کی جگہ کون میزبانی کرے گا ۔ ٹی وی چینل نے اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔شوبز کی چکا چوند کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کردینے والے اسٹار جنید جمشید رمضان کے دوران ایک ٹی وی چینیل پر چلنے والی نشریات کے حوالے سے بھی بہت زیادہ معروف تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والی شان رمضان نشریات جنید جمشید اور وسیم بادامی کی میزبانی میں چلتی تھی تاہم ان کی ناگہانی موت کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں سوال تھا کہ اس سال جنید جمشید کی جگہ کون اس نشریات کی میزبانی کرے گا۔ اب اے آر وائی نے اس کا جواب اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے ذریعے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے کہ جنید جمشید کی جگہ کس معروف شخصیت کو لیا جارہا ہے، وہ کوئی اور نہیں سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہیں۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ شاہد آفریدی کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور وہ بھی لائیو نشریات کی۔ اے آر وائی کے مطابق اس بار اس نشریات کا نام شان پاکستان ہوگا جس کی میزبانی وسیم بادامی کے ساتھ اقرار الحسن اور شاہد آفریدی کریں گے۔ یہ نشریات یکم رات کی رات سے شروع ہوگی جو کہ سحر اور افطار کے وقت نشر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :