بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سمارٹ باڑ لگانے پر کام شروع کردیا

پہلی باڑ برفباری کے باعث بلکل بھی مضبوط نہیں، سمارٹ باڑ یکیورٹی میں معاؤنت کے علاوہ پائیدار بھی ثابت ہوگی، فو جی حکام

پیر 1 مئی 2017 12:46

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سمارٹ باڑ لگانے پر کام شروع کردیا
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج موجود ہ باڑ کی جگہ سمارٹ باڑ لگانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے، بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی باڑ آزمائشی مرحلے میں ہے جو کہ کامیاب ہوتاہوا دکھائی دے رہا ہے رپورٹ کے مطابق فوج کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ پہلی باڑ برفباری کے باعث اب بلکل بھی مضبوط نہیں رہی تھی اور اسکی باربار مرمت کرنا پڑتی تھی فوجی آفیسر نے مزید بتایا کہ آزمائشی طور پر نئی باڑ صرف پچاس کلو میٹر علاقے میں لگائی گئی اور اب اس پر اجیکٹ پر دن رات کام کرکے فوج کے انجنئیر لائن آف کنٹرول کے پورے ایریا میں یہ باڑ نصب کرینگے انہوں نے کہا کہ باڑ پہلی کینسبت زیادہ بہتر طریقے سے لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی میں معاؤنت کے علاوہ پائیدار بھی ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :