جاوید ہاشمی ایک بکاؤ انسان ہے۔ غلام مصطفیٰ کھر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 مئی 2017 13:37

جاوید ہاشمی ایک بکاؤ انسان ہے۔ غلام مصطفیٰ کھر
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے دھرنے کا تذکرہ کیا تو ان سے جاوید ہاشمی سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ ایک بات کا خیال کرو کہ جاوید ہاشمی صاحب کو میرے ساتھ ملا رہے ہو۔ جاوید ہاشمی صاحب بچپن سے ہی ایک بکاؤ انسان ہے۔

(جاری ہے)

بچپن سے ہی وہ کبھی آئی ایس آئی کی پے رول پر تھا ، کبھی جماعت اسلامی کی پے رول پر تھا اور کبھی تو میری پے رول پر بھی تھا۔ وہ ہمارے لیے کام کرتا تھا ، جاسوسی کرتا تھا ۔ کم از کم میرا موازنہ ایسے لوگوں کے ساتھ مت کریں۔ موازنہ کرنا ہے تو کسی لیڈر کے ساتھ کرو۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی اور میرے کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔میں نے سیاست کی ہے اور آج بھی اس عمر میں میں کسی بھی دکان پر کھڑا ہو جاؤں ہاں دس ہزار آدمی اکٹھا ہو جاتا ہے۔ غلام مصطفیٰ کھر نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی نے کافی عرصہ تک ہمارے لیے جاسوسی کی اور اس کام میں وہ ایماندار اور مخلص بھی رہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :