طلاق ثلاثہ پر ملک گیر مباحثہ غیر ضروری ہے، جماعت اسلامی ہند

پیر 1 مئی 2017 14:25

طلاق ثلاثہ پر ملک گیر مباحثہ غیر ضروری ہے، جماعت اسلامی ہند
نئی دہلی ۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2017ء) جماعت اسلامی ہند کے سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا جلال الدین عمری نے کہا ہے کہ طلاق ثلاثہ پر ملک گیر مباحثہ غیر ضروری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اگر مسلمان شرعی قوانین پر عمل پیرا ہوجائیں تو کوئی مسلہ کھڑا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لاء ایک متوازن اور انصاف پر مبنی طریقہ کار ہے جس کے ذریعہ صحت مند خاندانی روایات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے صرف یہ کہ خواتین کو عزت اور آزادی بلکہ ان کے وقار اور حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے،اگر مسلمان حقیقی معنوں میں شرعی قوانین پر عمل پیرا ہوجائے تو پھر کسی طرح کا مسئلہ ہی کھڑا نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :